Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاس ویگاس واقعہ پر ٹرمپ سے شاہ سلمان کی تعزیت

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے لاس ویگاس میں ہلاکتوں پر امریکی صدر ٹرمپ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاس ویگاس شہر میں ہونے والی فائرنگ کی خبر اور ہلاکتوں کا سن کر ہمیںاس پر شدید دکھ ہوا۔ میں سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے امریکی عوام ، متاثرین کے اہل خانہ اور آپ سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔ ہمیں بیحد دکھ ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ زخمیوں کی فوری شفا کے آرزو مند ہیں۔ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی امریکی صد ر کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا۔ سعودی عرب اس سے قبل اعلامیہ جاری کرکے لاس ویگاس کے واقعہ کی مذمت کرچکا تھا۔ دفتر خارجہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا تھا کہ سعودی عرب امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے۔
 

شیئر: