Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ڈبلیو ای:مقبول ترین گروپ کی دوبارہ تشکیل؟

انڈیانا پولس :ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے مقبول ترین اور طاقتور گروپس میں سے ایک دی شیلڈ بہت جلد ایک بار پھر پرستاروں کے دلوں کو گرمانے کے لئے اکھٹا ہونے والا ہے۔جی ہاں سیٹھ رولنز، ڈین امبروز اور رومن رینز نے مل کر 5 سال قبل دی شیلڈ کے نام سے ایک گروپ تشکیل دیا تھا جوکہ جون 2014 ءمیں اس وقت منتشر ہوگیا جب سیٹھ رولنز نے اپنے ساتھیوں کو دھوکا دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈیانا پولس میں جون 2014 ءمیں را کے ایک شو کے دوران ایسا ہوا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ اگلے ہفتے اسی شہر میں یہ تینوں ریسلرز ایک بار پھر مل کر اس گروپ کو نئی زندگی دیں گے۔اس بات کا عندیہ گزشتہ روز ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو را کے اختتامی لمحات میں دیا گیا جب یہ تینوں ایک ساتھ کھڑے نظر آئے۔سیٹھ رولنز اور ڈین امبروز تو پہلے ہی اکھٹے ہوچکے ہیں اور اس وقت را کے ٹیگ ٹیم چیمپیئن ہیںتاہم گزشتہ شب کے شو میں سیٹھ رولنز کو جب برائن اسٹرومین نے شکست دی تو شیمس اور سیزارو نے رنگ پر دھاوا بول کر رولنز اور ڈین امبروز پر حملہ کیا تھا۔ بعد ازاں شیمس اور سیزارو نے انٹرکانٹی نینٹل چیمپیئن دی مز کے ساتھ مل کر رومن رینز کو بھی شیلڈ سے متاثر ٹرپل پاور بم کا نشانہ بنایا۔ممکنہ طور پر یہ تینوں رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ میں دی مز، شیمس اور سیزارو کے مدمقابل آئیں گے تاہم یقینی طور پر ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

شیئر: