Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ فریقی سیریز: بین ڈکٹ کی شاندار سینچری، انگلینڈ کا سری لنکا کو 387 رنز کا ہدف

انگلینڈ اپنے ابتدائی تینوں میچ ہارنے کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے (اے ایف پی)
انگلینڈ نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے چھٹے میچ میں بین ڈکٹ کی شاندار سینچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف دیا ہے۔
جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم انگلش بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا۔ بین ڈکٹ نے 168 گیندوں پر 167 رنز کی اننگز کھیلی، جو ان کے کیریئر کی بہترین ون ڈے اننگز ہے۔ انہوں نے ٹام بینٹن کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 160 رنز کی شراکت قائم کی۔ بینٹن 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے 44، جارڈن کاکس نے 43 اور ول جیکس نے 30 رنز بنائے، جس کی بدولت ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ داسن شناکا اور دلشان مدوشنکا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ اپنے ابتدائی تینوں میچ ہارنے کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے، جبکہ سری لنکا اور پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ 

شیئر: