Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں گلاب کے پھولوں کی ریکارڈ فروخت

تبوک ...اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تبوک ریجن میں گلاب کے پھول ریکارڈتعداد میں فروخت ہوئے۔ انواع و اقسام کے گلاب کے پھول لمحوں میں ختم ہوگئے۔ گلدستے فروخت کرنے والے عبداللہ الشمری نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جتنے گلاب دکان پر لائے گئے تھے ایک ہی دن میں سب کے سب فروخت ہوگئے۔ 24گھنٹے کے اندر 2ہزار گلاب کی فروختگی میرے لئے بڑا ریکارڈ ہے۔ عید کے موقع پر اتنے گلاب فروخت نہیں ہوئے۔ ایک او ردکاندا ر محمد الشہری نے بتایا کہ اس نے 5ہزار گلاب فروخت کئے۔ دیگر کا کہناہے کہ ہمارے یہاں دکان پر ایک بھی گلاب باقی نہیں بچا۔ تبوک کا علاقہ گلاب اور پھولوں کی پیداوار اور برآمد کیلئے دنیا کے مشہور علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔
 

شیئر: