Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب رونے دھونے سے موبائل چارج

لندن .... بجلی پیدا کرنے کے نت نئے طریقے آئے دن دریافت کئے جاتے ہیں تاہم تازہ ترین تحقیق یہ ہے کہ جلد ہی انسان اپنے موبائل فون وغیرہ کو رو دھو کر یا چیخ پکار کرنے کے چارج کرنے کے قابل ہوجائیگا۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ انہوں نے انڈے کی سفیدی اور آنسوﺅں میں موجود پروٹین کا محلول بناکر ایک ایسی چیز تیار کی ہے جو بجلی پیدا کرسکتی ہے۔ آنسوﺅں میں موجود پروٹین کوسائنسی زبان میں لیزوئی رائم کہلاتا ہے اور جانوروں کے دودھ اور تھوک میں بھی یہ کافی اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ نئی تحقیق سے طبی ضروریات کیلئے آلات وغیرہ بنانے میں بڑی مدد مل سکتی ہے مثلاً اس قسم کی بیرونی توانائی کو جسم میں داخل کرکے خطرناک مقدارمیں موجود منفی دواﺅں کے اثرات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں کا یہ کہناہے کہ اگر آنسو نہ بھی نکلیں تو چیخ وپکار کرنے سے مطلوبہ مقاصد یعنی موبائل فون وغیرہ کو چارج کرنے کا کام لیا جاسکتا ہے۔ نئی تحقیق لچکدار الیکٹرانکس بائیو میڈیکل ڈیوائس وغیرہ میں بطور خاص کام آئیگی۔

شیئر: