Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان عام ملک نہیں،ایٹمی طاقت ہے،شاہدخاقان

  مری /اسلام آباد..وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی عام ملک نہیں ،ایک ایٹمی طاقت ہے اور یہ ہم نے خود طاقت حاصل کی ہے ۔ اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ہماری کوشش ہے جمہوری اقدار کو فروغ دیا جائے۔ جمہوریت پنپتی رہے تو ملک ترقی کرتا ہے۔لارنس لا کالج گھوڑا گلی کی یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔دہشت گردی سے کامیابی کےساتھ نمٹ رہے ہیں۔پاکستان نے د ہشت گردی کیخلاف ہزاروں جانیں قربان کیں اور آ ج بھی کر رہے ہیں۔ دریں اثناءٹی وی انٹرویو میںوزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش مختلف مسائل سے نمٹنے کے طریقوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں۔ مجوزہ بات چیت حکومت کی سطح پر مذاکرات کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوگی۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت مسلسل عمل کا نام ہے۔ قومی اقتصادی ایجنڈا سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے ۔جو کسی بھی حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی جاری رہناچاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جامع سیاسی مذاکرات کے ذریعے قومی احتساب بیورو کے قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پارٹی رہنمااور کارکن نوازشریف کو پارٹی کا سربراہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس تاثر کو مسترد کردیا کہ انتخابی اصلاحات جلد بازی سے منظور کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں صرف جنگ کے ذریعے امن قائم نہیں کیاجاسکتا ۔ پائیدار امن کیلئے مذاکرات ہی واحد قابل عمل حل ہے۔

شیئر: