Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ یکطرفہ ہے ، طاہر اشرفی

 ریاض..... مجلس علماءپاکستان کے سربراہ طاہر محمود اشرفی نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں جاری مسلح تنازع کے حوالے سے جاری بیان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان حقائق سے دور ہے ۔ سبق نیوز نے لاہور میں مجلس علماءپاکستان کے سربراہ حافظ طاہرمحمود اشرفی کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے یمن میں جاری مسلح تنازع کے حوالے سے جو رپورٹ جاری کی ہے اس میں حقائق کی نشاندہی نہیں کی گئی بلکہ جاری رپورٹ میں جو اعداد وشمار بتائے گئے ہیں وہ درست نہیں ۔ جاری اعداد وشمار کا باریک بینی سے جائزہ نہیں لیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں عرب اتحادی افواج کی جانب سے یمن میں قانونی حکومت کو فراہم کی جانے والی امداد اور انکے مثبت کردار سے چشم پوشی کی گئی ۔ حافظ طاہر نے مزید کہا کہ جاری رپورٹ کو دیکھ کر واضح انداز ہ ہو تا ہے کہ وہ یک طرفہ ہے صرف حوثی باغیوں اور انکے حواریوں سے ہی معلومات حاصل کرتے ہوئے مرتب کی گئی ہے جس میں ان تمام نقصانا ت کو جو حوثی باغیوں کے ہاتھوں اہل یمن کو پہنچے کا قطعی ذکر نہیں کیا گیا ۔مجلس علماءپاکستان کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ پر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس سے یمن میں کارفرما دہشتگرد تنظیموں کو تقویت ملے گی اور یمن کے معصوم اور نہتے عوام انکے نشانے پر ہونگے ۔ اشرفی نے مزید کہا کہ اس قسم کی رپورٹوں سے خطے میں دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والوں کو حوصلہ ملے گا جس سے حرمین شریفین کو مزید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا جو ملت اسلامیہ کے لئے باعث تشویش ہے ۔ 

شیئر: