Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ کمپنی نے نیا مونسٹرو 8 کے سینسر لانچ کر دیا

سینما کے لئے کیمرے بنانے والی کمپنی ریڈ نے نیا مونسٹرو 8 کے وی وی سینسر متعارف کروا دیا ہے۔اس سینسر کو کمپنی کے ڈریگون 8 کے وی وی کیمرے کی جگہ متعارف کروایا گیا ہے اور اسے کمپنی کے ویپن سیریز کی کیمروں میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ سینسر 35.4 میگا پکسل کا ہے اور 60 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 8 کے وڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔اسکی ڈیٹا اسپیڈ 300 ایم بی فی سیکنڈ ہے۔ اس سینسر میں کمپنی کی جانب سے کچھ نئے امیج پراسیسنگ فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں جن سے تصاویر اور وڈیوز کا معیار اور جزیات مزید بہتر ہوں گی۔ مانسٹرو 8 کے وی وی سینسر کے ساتھ ریڈ ویپن کیمرے کی قیمت 79500 ڈالر ہے اور کاربن فائبر اپ گریڈ کے ساتھ قیمت میں 29500 ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا۔
 

شیئر: