Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے پلاسٹک کا استعمال کیا جائیگا

    لکھنؤ - - - -  -  سڑکوں کی عمر بڑھانے کے لئے نیدر لینڈ کی طرز پر کان پور میں سڑکوں کے بنانے میں پلاسٹک کا استعمال کیا جائے گا۔  ماڈل کے طور پر شہر کی ایک  سڑک لی جائے گی اور کامیاب ہونے پر اسے پورے صوبے میں نافذ کردیا جائے گا۔ سرکٹ ہاؤس میں ڈپٹی وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے سامنے پی ڈبلیو ڈی چیف انجینیئرنے نیدر لینڈر ماڈل رکھا۔ موریہ تجویز سے متاثر ہوئے اور اسے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لینے کے ہدایات دیئے۔ چیف  انجینیئرایچ این پانڈے نے انہیں بتایا کہ غیرمستعمل پلاسٹک ملانے سے سڑک تعمیر کی لاگت کم اور عمر زیادہ ہوگی۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ڈی ایم سریندر سنگھ کو اپنی نگرانی میں یہ پروجیکٹ شروع کرانے کے لئے کہا۔ سجھائو دیا کہ  سڑک بنانے میں ٹاپرس انجینئر طلباء کی مدد لیں۔

شیئر: