Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیونگ لائسنس کیسے جاری ہوگا؟

ریاض .....محکمہ ٹریفک کے ترجمان طارق الربیعان نے واضح کیاہے کہ خواتین مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گی۔ اس سلسلے میں کسی طرح کی کوئی بدنظمی نہیں ہوگی۔ بعض خواتین کی یہ سوچ کہ 10شوال کو کوئی بھی خاتون محکمہ ٹریفک پہنچ کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکے گی غلط ہے۔ شاہی فرمان کے بموجب ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی ڈرائیونگ لائسنس کے قاعدے ضابطے تیار کررہی ہے۔ یہی کمیٹی ڈرائیونگ سکھانے والے اسکول کھولنے کا نظام بھی مرتب کریگی۔ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے باقاعدہ اسکول ہونگے۔ محدود وقت کے اندر قائم کرلئے جائیں گے۔ ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین کا نظریاتی اور عملی امتحان ہوگا۔ بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس ایسی خواتین کو دیئے جائیں گے جو ڈرائیونگ میں ماہر ہونگی۔
 

شیئر: