Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الودیعہ کے دہشت گرد کو سزائے موت کا مطالبہ

ریاض..... سعودی پبلک پراسیکیوشن نے الودیعہ بری سرحدی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کے سرغنہ اور اس کے نائب کو نشان عبرت بنانے کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کردیا۔ مقدمہ میں شامل دیگر 10 ملزمان کو انتہائی سزا دینے کی درخواست کی گئی۔ فوجداری کی خصوصی عدالت نے پیر کو تین ججوں کی موجودگی میں 12 ملزمان پر مقدمہ کی سماعت کی۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطالبے سے قبل ہر ملزم پر عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ الودیعہ پر دہشت گردانہ حملے میں سیکیورٹی کے چار اہلکار شہید اور پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی کو مطلوب صالح السحیبانی زخمی ہوگیاتھا اسے گرفتار کرلیاگیا تھا۔

شیئر: