Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹیریئر ڈیزائننگ نے نت نئی بلندیوں کو چھو لیا

 برمنگھم.....   عمارتوں اور مکانوں کی ڈیزائننگ جہاں انکی خوبصورتی کے حوالے سے بیحد اہمیت رکھتی ہے وہیں انکی ا ندرونی آرائش بھی اس کا حسن بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے  کہ آئے دن مختلف ذوق اور مزاج کے افراد مختلف طریقوں سے اپنے گھروں کے اندرونی حصوں کی آرائش اور زیبائش کا انتظام کرتے رہتے ہیں۔ اس حوالے سے جاری  ہونے والی تازہ ترین رپورٹ اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ وال آرٹ جو کل تک صرف وال پیپرز کی مختلف ڈیزائننگ سے عبارت تھا بہت آگے بڑھ گیا ہے اور اب اس میں فن پارے بھی شامل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر میں  بید سے بنا ہوا ایک بندر خاص طور پر توجہ کا مرکزہے جبکہ کورنل ڈیکوریشن کا نیا نمونہ بھی سامنے آگیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ کسی آرٹ یا ماڈل اسکول کے نصاب کو دیکھ کر تیار کیا گیا ہو مگر جو بھی ہو اسکی ندرت اپنی جگہ مسلم ہے اوریہی حال رہا تو انٹیریئر ڈیزائننگ کے نت نئے نمونے سامنے آنے لگیں گے۔

شیئر: