Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن اور حسین نواز اشتہاری ،نوٹس چسپاں

اسلام آباد... احتساب بیورو نے لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اورحسن نوازکو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے عدالتی حکم پر ماڈل ٹاون اور جاتی امرا کی رہائش پر مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں کردیئے ۔ یہ کارروائی حسین اورحسن نوازکی نیب عدالت میں پیش نہ ہونے پرکی جارہی ہے۔ نوٹس برطانیہ میں بھی ارسال کرد ئیے گئے ۔30 دن کے اندر حسن اور حسین پیش نہ ہوئے تو دائمی وارنٹ جاری ہوں گے۔اسلام آبادکی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین کی عدم پیشی پر اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

شیئر: