Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کیلئے ناس کی پروازیں

ریاض ..... سعودی قومی ایئرلائن ناس نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران وہ عراق کے کئی شہروں کیلئے پروازیں شروع کردیگی۔ 25برس سے زیادہ عرصے سے عراق اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں کا سلسلہ معطل پڑا ہوا ہے۔ ناس کا کہناہے کہ پروازیں سعودی عرب کے بڑے ہوائی اڈوں سے عراق کے کئی شہرو ںکیلئے چلائی جائیںگی۔ ناس گروپ کے چیئرمین بندر المہنا نے کہا کہ طویل انقطاع کے بعد برادر ملک عراق کی سرزمین پر اترنے والے پہلے سعودی طیارے ہماری کمپنی کے ہونگے۔ اسکی بدولت دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ اس سلسلے میں ہمیں اپنے کردار پر فخر محسوس ہورہا ہے۔
 

شیئر: