Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹم بموں کے ایرانی خفیہ مقامات منکشف

ریاض ... ایرانی نظام حکومت کی مخالف قومی کونسل برائے مزاحمت این سی آر آئی نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی حکام نے ایٹمی پروگرام کے عسکری پہلوﺅں کو ترک نہیں کیا۔ نیشنل کونسل نے 50صفحات پر مشتمل مفصل رپورٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ ایرانی حکام خفیہ مقامات پر ایٹم بم چھپائے ہوئے ہیں۔ وہ اسلحہ کی تلاشی لینے کیلئے آنے والے بین الاقوامی انسپکٹرز کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ایرانی حکمراں ایٹمی صلاحیت مضبوط تر بنانے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں 4ایسے خفیہ مقامات کی انتہائی وثوق سے یقین دہانی کرائی گئی ہے جہاں ایٹم بم چھپائے گئے ہیں۔
 

شیئر: