Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ ممالک کے سفر پر بازپرس

ریاض...سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جن 6ممالک کے سفر پر پابندی ہے وہاں جانے کیلئے مقامی شہری حیلے بازی نہ کریں۔ جو شہری بھی ممنوعہ ریاست کا سفر کریگا اسکے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔ جوازات نے واضح کیا کہ سعودی شہری یمن، شام، اسرائیل، تھائی لینڈ اور ایران کا سفر نہیں کرسکتے۔ یہ پابندی 23ربیع الاول 1437ھ کو لگائی گئی تھی۔ عراق جانے کے لئے بھی سعودی شہریوںکو باقاعدہ اجازت نامہ لینا ہوگا۔
 

شیئر: