Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پرشاہ سلمان اور ٹرمپ کی گفتگو

ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کرکے واضح کیا کہ سعودی عرب ایران سے متعلق انکی فیصلہ کن حکمت عملی کی تائید و حمایت کرتا ہے۔سعودی عرب ایران کی جارحانہ سرگرمیوں، خطے اور دنیا بھر میں دہشتگردی کی سرپرستی پر ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کی حکمت عملی کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ شاہ سلمان نے نئی امریکی حکومت کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی حکومت کو درپیش چیلنجوں اور خطرات کے حجم کا بخوبی اندازہ ہے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ دہشتگردی کے سرپرست اول اور انتہا پسندی و دہشتگردی کے حوالے سے فیصلہ کن موقف اپنانے اور مل جل کر جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے خادم حرمین شریفین کے اقدام اور تائید و حمایت پر قدرومنزلت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ عالمی امن وسلامتی کے حصول کیلئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل جل کر کام کریگا۔ اس موقع پر امریکہ اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

شیئر: