Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ پی کا اسمارٹ کیمرہ پرنٹر

ایچ پی نے نیا اسمارٹ کیمرہ پرنٹر متعارف کروا دیا ہے اور اسے اسپروکٹ ٹو ان ون پرنٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس پرنٹر کی مدد سے نہ صرف تصاویر کھینچی جا سکتی ہیں بلکہ ان تصاویر کا فوری پرنٹ بھی نکالا جا سکتا ہے۔ اس پرنٹر کا وزن اور ہیئت اسمارٹ فون جیسی ہی ہے اور اسے باآسانی جیب میں رکھ کر گھوما جا سکتا ہے اور کسی بھی جگہ تصویر کھینچ کر اسکا 3×2 پرنٹ نکالا جا سکتا ہے۔
 
 کیمرے کو بلیوتوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون سے منسلک کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے اور کیمرے سے لی جانے والی تصاویر کو اسمارٹ فون میں بھیج کر ایڈٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔اس کیمرہ پرنٹر میں بیک وقت  10 پرنٹر پیپر رکھنے کی گنجائش دی گئی ہے۔ ایچ پی نے اس پرنٹر کے لئے خصوصی پیپر بھی متعارف کرائے ہیں تاہم اس میں چھوٹے سائز کا عام پیپر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کیمرے پرنٹر کی قیمت 159 ڈالر ہے۔
 

شیئر: