Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قادر خان علیل ہوگئے

 
بالی وڈ انڈسٹری کے مایہ ناز اور لیجنڈ اداکار قادر خان علیل ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق قادر خان کو ان دنوں چلنے پھرنے میں دقت پیش آرہی ہے وہ وھیل چیئر پر آگئے ہیں۔کئی برسوں تک بالی وڈ انڈسٹری پر اپنی بہترین اداکاری سے راج کرنےوالے قادر خان کو بات چیت کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس کی وجوہ ان کی بڑھتی ہوئی عمر بتائی جارہی ہے۔ قادر خان ان دنوں اپنے بیٹے کےساتھ کینیڈا میں رہ رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل قادر خان کے گھٹنوں کا آپریشن کیاگیاتھا جو کامیاب رہا تاہم بڑھاپے نے قادر خان کو وھیل چیئر کا محتاج کردیاہے۔قادر خان نے 70 کی دہائی میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ 300 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھاچکے ہیں۔
 

شیئر: