Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آسمان پرچمکدار چیز کیا تھی؟

ریاض ..... فلکیاتی علوم کے عالمی مرکز کے ماہرین نے سعودی عرب سمیت خلیج کے دیگر ممالک کے آسمان پر نظر آنے والے چمکدار مادے کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑے حجم کا دمدار ستارہ نہیں بلکہ 2روز قبل خلا میں بھیجے جانے والے روسی میزائل کی باقیات ہیں۔ روس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے خلا نوردوں کیلئے 2روز قبل خوراک بھیجی تھی۔ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام ساڑھے 6بجے مصنوعی سیارے کا ٹکڑا گرا تھا۔ میزائل6.7میٹر تھا۔ قطر 2.7میٹر اور وزن 23.55 کلو گرام تھا۔
 

شیئر: