Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آیورویدک کی قیادت عالمی شعبۂ صحت میں انقلاب برپا کرسکتی ہے

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان آیورویدک علاج کے ذریعے دنیا میں صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔ انہوں نے یو م آیورویدک کے موقع پر ملک کے پہلے کُل ہند آیورویدک ادارے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح ہندوستان کی قیادت میں دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب آیا ہے، اسی طرح اب آیورویدک کی قیادت میں دنیا میں صحت کے شعبے میں بھی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں سے دنیا میں اطلاعات کے شعبہ میں انقلاب برپا کیا اور اب وہ اپنی روایتی ادویات کے طریقۂ کار آیورویدک کے ذریعے دنیا میں صحت کے شعبے میں انقلاب کی قیادت کریگا۔

شیئر: