Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی عدم استحکام سے معیشت متاثر ہوئی ،احسن اقبال

  اسلام آباد..وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کی بہتر اقتصادی صورتحال کو سراہا ہے اور ملک میں سیاسی عدم استحکام کو معیشت کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔جمعہ کو اسلام آباد میں طلبہ کے وفد سے ملاقات میںانہوںنے کہا کہ حال ہی میں ایک عالمی جریدے نے پاکستان کا شمار دنیا کی5 ابھرتی معیشتوں میں کیا ہے۔ اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے باوجود حکومت گزشتہ10 برسوں میں سب سے زیادہ شرح نمو کے حصول میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس53 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم سیاسی عدم استحکام کے باعث یہ رجحان برقرار نہیں رہ سکا۔پاکستان میں زیادہ تر بیرونی سرمایہ کاری پاک،چین اقتصادی راہداری کے باعث آئی ہے۔ توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ 
 

شیئر: