Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرتلافی میں اعتبار خاندان کا ہوگا فرد کا نہیں، ذرائع

ریاض.... زرتلافی (حساب المواطن) میں اعتبار خاندان کا ہوگا، فرد کا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں میں مالی توازن پیدا کرنے کیلئے زرتلافی خاندان کے سربراہ کو دیا جائے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت۔ زرتلافی کی رقم سربراہ خاندان کے اکاﺅنٹ میں ہر ماہ ٹرانسفر کردی جائے گی۔ حساب المواطن میں خاندان کی تعریف یہ کی گئی ہے کہ وہ اکائی جس میں شوہر، بیوی، بیٹا اور بیٹی ایک ہی گھر میں رہتے ہوں۔ اولاد میں ان بچوں کو شامل کیا جائے گا جو غیر شادی شدہ ہیں اور خاندان کے گھر میں رہتے ہیں۔ حساب المواطن سے وہ سعودی بیوی بھی فائدہ اٹھائے گی جس کا شوہر غیر ملکی ہوگا۔ ان سعودی افراد کو بھی شامل کیا جائے گا جو وزارت محنت یا سوشل انشورنس میں رجسٹرڈ ہوں۔
 

شیئر: