Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر اور افغانستان میں دہشت گردی پر او آئی سی کی مذمت

جدہ.... اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مصر کی الجیزہ کمشنری میں پولیس فورس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی مصری حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ دہشت گرد مصر کے امن و استحکام کو کسی طور نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے او آئی سی مصری حکومت کے ساتھ ہے۔ دوسری طرف او آئی سی نے کابل میں ہونےو الی دہشت گردانہ کارروائیوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدل کارروائیاں انسانیت کیخلاف ہیں۔ او آئی سی نے دھماکوں میں جاں بحق ہونےو الے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے او آئی سی ہر سطح پر تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ 

شیئر: