Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غروبِ آفتاب کے مناظر جو سیاحوں کو جدہ کے پارکوں اور کورنش میں کھینچ لاتے ہیں

ساحلی پٹی پر بہت سے رہائشی اور سیاح سمندر کے کنارے پیدل چلنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میں سیر و تفریح کے کئی انداز دیکھنے کو ملتے ہیں، خاص طور پر جیسے ہی سورج غروب ہونا شروع ہوتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کورنش کے ساتھ ساتھ لوگ بحیرۂ احمر کے اوپر سورج غروب ہونے کے دلکش منظر کو دیکھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جبکہ خاندان قریبی پارکوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ سرسبز میدانوں میں سکون سے وقت گزار سکیں۔
ساحلی پٹی پر بہت سے رہائشی اور سیاح سمندر کے کنارے پیدل چلنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور بیچ میں کبھی کبھار تصویریں کھینچنے یا افق کا نظارہ کرنے کے لیے رک جاتے ہیں۔
قریبی پارک خاندانوں کو ایک آسان اور نزدیک ترین تفریحی جگہ فراہم کرتے ہیں جہاں پڑوسی ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں، بچوں کو کھیلنے کے لیے کھلی جگہ ملتی ہے اور پیدل چلنے والے پارکوں کی راہداریوں سے پورا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

شیئر: