Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون سمیت 37افراد بازیاب

 ٓ اسلام آباد...وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے ستمبر 2017ءکی رپورٹ جاری کر دی ۔کمیشن نے گزشتہ ماہ کے دوران مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کے268 کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے 44کیس نمٹا دئیے۔ایک خاتون سمیت 37 افر اد کو بازیاب کرایا گیا۔ گزشتہ ماہ کے دوران کمیشن کے پاس مبینہ طور پر جبری گمشدگی کے 58نئے کیس درج ہوئے۔ زیر تفتیش کیسوں کی تعداد1386ہوگئی ۔ اتوار کوکمیشن کے سیکریٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق کمیشن نے مبینہ طور پر زبردستی اٹھائے جانے والے ا فراد کے268 کیسوں کی اسلام آباد ،لاہوراورکراچی میں سماعت کی،کمیشن کے سامنے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے پیش ہوئے۔ ستمبر میں کیسوں کی تفصیلی سماعت کے دوران37لاپتہ افراد کا سراغ لگایاگیا جبکہ7افراد کے کیس جبری گمشدگی کے زمرے میں نہ آنے پر فہرست سے خارج کر دئیے گئے۔

شیئر: