Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں کے ویزوں کی میعاد 2 برس کے بجائے ایک سال

 ریاض.... وزیر محنت و سماجی فروغ ڈاکٹر علی بن ناصر الغفیص نے نجی اداروں کو ورک ویزوں کی میعاد دو برس سے گھٹا کر ایک سال کردی اس سے سرکاری اداروں اور گھریلو عملے کیلئے جاری کئے جانے والے ویزے مستثنیٰ ہونگے۔ وزیر محنت نے مذکورہ فیصلہ قانون محنت کی دفعہ 11 سے ملنے والے صوابدیدی اختیار کے تحت کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر محنت لیبر مارکیٹ کی کارکردگی کو موثر بنانے کیلئے مطلوبہ اقدامات کے مجاز ہیں۔ وزارت محنت نے مبینہ تبدیلی پر عملدرآمد شروع کردیا۔ 
 

شیئر: