Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی سیارہ بحر الکاہل کی تہہ میں بیٹھ گیا

ریاض....  فلکیاتی امور کے عالمی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ خلاءمیں 38 برس کے بعد مصنوعی سیارہ پیر کو بحر الکاہل میں گر گیا۔ 2 روز سے ماہرین فلکیات کے درمیان اس کی بابت بحث چل رہی تھی کہ یہ کب اور کہاں گرے گا۔ کئی ماہرین دعویٰ کررہے تھے کہ یہ کسی خلیجی یا عرب ملک میں گرے گا۔ عالمی مرکز کا کہنا ہے کہ گرینج ٹائم کے مطابق مصنوعی سیارہ 14.38 پر بحیرہ الکاہل میں گر گیا۔ 

شیئر: