Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشا دیول کے ہاں بیٹی کی ولادت

بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ایشا دیول مشہور فلمی و حقیقی جوڑی ہیما مالنی اور دھرمیندر کی بیٹی ہیں جوایشا کے ماں بننے پر نانی اور نانا بن گئے ہیں۔ ایشا نے 2002 میں بالی وڈ میں فلم ' کوئی میرے دل سے پوچھے' سے قدم رکھا تھا۔ وہ کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ انہوں نے آخری بار2011 میں ریلیز ہونےوالی فلم میں کام کیا تھا ۔ایشا 2012 میں بھارت تختانی سے رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں ۔
 
 

شیئر: