Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی اور اسرائیل میں آبدوزوں کی خریداری کا سمجھوتہ

برلن…  جرمنی نے اسرائیل کو 3 آبدوزیں فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ ڈیڑھ ارب یورو کے معادے پر دستخط ہوگئے ۔اسرائیل پہلے بھی جرمنی سے6 آبدوزیں خرید چکا ہے۔ جرمن حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل اور جرمنی کے مابین دفاعی سمجھوتہ بعض وجوہ کے باعث طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا۔ ترجمان کے مطابق برلن حکومت اس ڈیل کے لئے اسرائیل کو کیا رعایتیں دے گی اُسے خفیہ رکھا جائے گا۔جرمن کمپنی یہ آبدوزیں شمالی جرمنی کے بندرگاہی شہر کِیل میں تیا رکریگی ۔ اسرائیل خریدی گئی آبدوزیں 2027  سے استعمال کرسکے گا۔ 

شیئر: