Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکالموں کے نرخوں میں تخفیف

ریاض ..... انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ کی مجلس انتظامیہ نے مواصلاتی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ موبائل اور لینڈ لائن کے نرخ صارفین پر کم کردیں۔مجلس انتظامیہ نے ایس ٹی سی ، موبائلی ، زین لبارا ، فرینڈی اور گو وغیرہ کی بابت طے کیا ہے کہ موبائل سروس پیش کرنے والی ایک کمپنی دوسری کمپنی سے ایک منٹ پر10ہللہ کے بجائے 5.5ہللہ وصول کریگی۔ لینڈ لائن سے مقامی صوتی مکالمے پر ایک منٹ کا نرخ 4.5ہللہ کے بجائے 2.1ہللہ ہوگا۔ عملدرآمد 5ربیع الثانی 1439ھ سے کیا جائیگا۔ مجلس انتظامیہ میں یہ فیصلہ وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر بورڈ کے گورنر ڈاکٹر عبدالعزیز الرویس بھی موجود تھے۔مجلس انتظامیہ نے موبائل اور لینڈ لائن کے ذریعے مکالموں کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیو ںکو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کے لئے نرخوں میں تخفیف کریں۔
 

شیئر: