Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کی افغان صوبے پروان میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم

فوڈ باسکٹس کی تقسیم کا مقصد افغان شہریوں کی مدد کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
دی کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے گزشتہ روز افغانستان کے صوبے پروان میں 880 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کھانے کی یہ باسکٹس صوبہ پروان میں ہمسایہ ممالک سے آنے والے شہری، بے گھر افراد، غریب گھرانوں اور یتیموں میں تقسیم کی گئی ہیں۔
اس امداد سے 5280 افراد اور 880 گھرانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ یہ امدادی سرگرمی افغانستان میں کے ایس ریلیف 2026 العطام فائیو فوڈ باسکٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
یہ پروگرام سعودی عرب کے انسانی امداد کے پروگراموں کو کے ایس ریلیف کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے۔
اس کا مقصد افغان شہریوں کی مدد کرنا ہے اور رمضان کے دوران اُن کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

 

شیئر: