’مذہبی رہنمائی‘: مسجد الحرام میں زائر خواتین کی خدمات پر مامور فی میل سٹاف
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کی صدارت جس کی نمائندگی ویمن افیئرز ایجنسی کرتی ہے، نے رمضان کے دوران اپنی خدمات مزید تیز کر دی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ایجنسی اس بابرکت مہینے میں آنے والی خواتین زائرین کو جامع مذہبی رہنمائی اور علمی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
اس ایجنسی کا عملہ خواتین کی عبادت کرنے والے مقام پر تعینات ہے جو مذہبی رہنمائی فراہم کرتا ہے جس میں وضو کرنا سکھانا، عبادات ٹھیک طریقے سے کرنا اور صفوں کی ترتیب کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
عملہ خواتین زائرین کو رمضان کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارا جائے۔
ایجنسی کو زائرین کی جانب سے آرا ملتی ہے اور زائرین کو مذہبی کتب اور پبلی کیشنز فراہم کی جاتی ہیں اور خواتین زائرین کے لیے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
