Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ خالد ایئرپورٹ پر گٹار سے پذیرائی

ریاض .... گٹار بجانے والے سعودی شہری حسین حلوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اسکے 2ساتھی 4دن تک کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے وی آئی پی ہال میں گٹار بجا کر سرمایہ کاری مستقبل پروگرام میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوںکی پذیرائی کریں گے۔ حلوی نے بتایا کہ وہ روزانہ 6گھنٹے گٹار بجا رہا ہے۔ اسکے2ساتھی بھی اوقات کار متعین کرکے یکے بعد دیگرے گٹار بجا کر مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
 

شیئر: