سعودی پرو لیگ میں النصر نے ابھا کو دو ایک سے ہرا دیا
جمعرات 10 ستمبر 2026 8:02
میچ میں کامیابی سے النصر کے پوائنٹس کی تعداد 15 ہو گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
النصر نے گزشتہ روز ریاض کے الاول پارک میں کھیلے گئے سعودی پرو لیگ (روشن سعودی لیگ) کے ایک میچ میں ابھا کو دو ایک سے شکست دے دی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 22ویں منٹ میں پہلا گول کرکے النصر کو برتری دلائی جبکہ عبداللہ الحمدان نے 58ویں منٹ میں اس برتری کو دوگنا کر دیا۔ اس کے بعد ابھا کی طرف سے نبیل فکیر نے 75ویں منٹ میں ایک گول واپس کیا۔
اس فتح سے النصر کے پوائنٹس کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ ابھا کی ٹیم ایک پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔
