Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: جہاں وادیاں، چشمے اور سرسبز کھیت اس کے دیہی حسن کو نکھارتے ہیں

وادی میں سال بھر بہنے والا گرم پانی کا ایک چشمہ بھی موجود ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن میں الحرث کمشنری ایک متحرک دیہی علاقہ ہے جہاں موسمی بارشیں، قدرتی چشمے اور زرخیز وادیاں زرعی پیداوار، مویشی پالنے اور ماحولیاتی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
وادی خُلب اس علاقے کے جغرافیے کا مرکز ہے جو قریبی معاون ندیوں سے بہنے والا پانی جمع کرکے کھیتوں اور جنگلات کو سیراب کرتا ہے۔
وادی میں سال بھر بہنے والا گرم پانی کاایک چشمہ بھی موجود ہے جس کے ساتھ ایک عوامی پارک قائم ہے۔ یہ مقام مقامی افراد، سیاحوں اور ماحول دوست سیاحت کے شوقین افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
وادی خلب کے ساتھ لیہ، دھوان اور الدحن کی وادیوں کا وسیع سلسلہ گھنے سبزے، مقامی خوشبودار پودوں، وسیع چراگاہوں، اناج کی فصلوں اور زرخیز کھیتوں کو سہارا دیتا ہے۔

کھیتوں اور وادیوں کے درمیان پھیلی قدرتی چراگاہیں اونٹوں، گایوں اور دیگر مویشیوں کے لیے خوراک کا ذریعہ ہیں جو اس خوبصورت قدرتی منظر کو مزید دلکش بناتی ہیں۔
بہتے چشمے، سرسبز جنگلات، ہریالی اور خوشبودار پودے الحرث میں سیاحوں کو فطرت کے قریب ایک متنوع اور خوبصورت تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

زرخیز زرعی ورثہ اور دلکش قدرتی مناظر الحرث کمشنری کو دیہی سیاحت کے لیے ایک پُرامید اور پُرکشش مقام بنا رہے ہیں۔

 

شیئر: