Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے کردستان کے ساتھ سرحدی گزرگاہ کھول دی

بغداد …  عراق کے شہر سلیمانیہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ سیروان محمد نے کہاہے کہ سرحدی گزرگاہ باشماغ کے کھلنے کے ساتھ ہی عراقی کردستان اور ایران کے درمیان تجارتی آمد و رفت کا پھر سے آغاز ہو گیا ہے۔ دیگر گزرگاہوں کے راستے تجارتی آمد و رفت آئندہ دنوں میں شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران سرحدی گزرگاہوں کی بندش کے سبب کردستان اور عراق میں تجارتی آمد و رفت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ادھر ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ نے بھی کہا ہے کہ ایران نے عراقی کردستان کے ساتھ اپنی سرحدی گزرگاہ کو کھول دی ہے جو 25 ستمبر کو کردستان میں آزادی سے متعلق ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد بند کر دی گئی تھی۔

شیئر: