Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علماء کی عالمی تنظیم کی فتنہ انگیزی سے ہوشیار رہا جائے، علماء بورڈ

ریاض۔۔۔سعودی سربرآوردہ علماء بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ عوام الناس جماعتی افکار کی بنیاد پر قائم ہونے والی نام نہاد اکیڈمیوں اور علمی تنظیموں سے ہوشیار رہیں۔ اس قسم کی جماعتوں کے اہداف سیاسی ہوتے ہیں۔ علم اور علماء سے ان کا کوئی رشتہ ناطہ نہیں ہوتا۔ علماء بورڈ نے جمعرات کو اعلامیہ جاری کر کے بتایا کہ علمی تنظیموں خصوصاً مسلم علماء کی عالمی تنظیم سے جاری ہونے والے بیانات کا مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے بیان تنگ جماعتی نظریات کی دین ہیں۔ ان کے ہاں تنظیم کا مفاد اسلام اور اس کے پیروکاروں کے مفاد سے بالاتر ہوتا ہے۔ مسلم علماء کی عالمی تنظیم نے کئی مسلم اور عرب ملکوں میں فتنے برپا کئے ہیں۔ سعودی علماء بورڈ نے واضح کیا کہ تمام مسلمانوں خصوصاً طلباء کو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی غیر رجسٹرڈ اکیڈمی یا ادارے یا تنظیم سے وابستہ نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو قرآن و سنت پر سختی سے عمل کرتے رہنے کی توفیق عطا کرتا رہے اور فتنہ و فساد برپا کرنے والی تنظیموں کے شر سے محفوظ رکھے۔ 
 

شیئر: