Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2نئے بین الاقوامی بینک مملکت میں شاخیں کھولنے کے خواہاں

ریاض۔۔سعودی عربین مونیٹری اتھارٹی کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے بتایاہے کہ 2نئے بین الاقوامی بینکوں نے سعودی عرب میں اپنی شاخیں کھولنے کی درخواستیں دے دیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل 3بینک سعودی مارکیٹ میں اپنی شاخیں کھول چکے ہیں۔ ان میں سے دو کا تعلق علاقے اور تیسرے کا امریکہ سے ہے۔ انہو ںنے کہا کہ مقامی بینک مضبوط ہیں تا ہم نئی صورتحال کے پیش نظر زیادہ طاقتور مالیاتی ادارے درکار ہیں۔ سعودی عرب میں 25بینک کام کر رہے ہیں، ان میں 12سعودی ہیں۔ یہ حصص مارکیٹ میں اندراج کرائے ہوئے ہیں۔ ان کا سرمایہ 168ارب ریال سے زیادہ کا ہے۔ ان کی مارکیٹ ویلیو 444ارب ریال ہے۔ مملکت میں 13غیر ملکی اورخلیجی بینک شاخیں قائم کئے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں بینکوں کی مجموعی شاخیں 2049ہیں۔ 
 
 

شیئر: