Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیل ایکس پی ایس 15 انڈیا میں لانچ

ڈیل کمپنی نے ایکس پی ایس 15 لیپ ٹاپ انڈیا میں لانچ کر دیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 15.6 انچ کا انفینیٹی ایج ڈسپلے ، کاڈ کور انٹل آئی 7 پراسیسر ، بیک لٹ کی بورڈ اور ٹچ پیڈ دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کا بیٹری ٹائم ساڑھے 19 گھنٹے ہے۔لیپ ٹاپ کا ویونگ اینگل 170 ڈگری کا ہے۔ یہ ڈیوائس اسٹیریو اسپیکر ، ڈوئل مائیکروفونز اور ایچ ڈی آڈیو کو سپورٹ کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ 
 
لیپ ٹاپ میں کنیکٹیوٹی کے لئے تھنڈر بولٹ 3 ملٹی یوز پورٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کا وزن 1.8 کلو گرام ہے۔ کاربن فائبر سے بنے پالم ریسٹ کو بھی لیپ ٹاپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس کی قیمت 1820 ڈالر ہے اور اسے ڈیل اسٹورز ، کروما اور ریلائنس آؤٹ لیٹس سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 
 

شیئر: