Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد

اسلام آباد...سینیٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرار داد منظور کی ہے۔قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قرار داد پیش کی۔ دریں اثناءوزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے جمعہ کو یوم سیاہ پر پیغام میں کہا ہے کہ ہند نے جموں و کشمیر پر قبضہ کرکے بین الاقوامی قوانین کے تمام معاہدوں کو پس پشت ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ ہند کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دایںجن میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیاگیا ہے عملدر آمد نہ کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آزادی کے حصول تک کشمیریوں کے حق خودارادیت کےلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل اخلاقی و سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

شیئر: