Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا سعودی انجینیئر ناسا کے اسکالرز میں شامل

کیلیفورنیا .... سعودی انجینیئر مشعل سعید الشہرانی امریکہ کی بین الاقوامی خلائی ایجنسی (ناسا ) کے اسکالرز کی ٹیم میں شامل ہو گیا۔ الشہرانی پہلا سعودی ہے جسے مائیکرو گریوک پروجیکٹ میں انٹرویو کے بعد دیگر امیدواروں پر ترجیح دے کر ناسامیں شریک کیا گیا۔ الشہرانی نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہماری ٹیم کو ایک ایسا آلہ ڈیزائن کرنا ہے جو کشش ثقل کو 21دن تک غیر موثر بنا دے۔ یہ آلہ زمین پر حاصل ہونے والے نتائج کے تقابل کیلئے خلا میں بھیجا جائے گا۔ الشہرانی کا کہنا ہے کہ منصوبہ آخری مرحلے میں ہے۔ سال رواں کے اختتام تک حوالے کر دیا جائے گا۔ الشہرانی مکینیکل انجینیئر ہے۔ آرامکو میں کام کر چکا ہے۔ بیشہ کمشنری سے اس کا تعلق ہے۔ وادی سیلیکون میں سان خوزے یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔ 

شیئر: