Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرے کیلئے فنگر پرنٹس ضروری

ریاض .... اردن میں سعودی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ 5نومبر 2017ءسے حج و عمرہ ویزہ کی درخواست دینے والے ہر شخص کے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کا عکس لیا جائیگا۔ اس سے 12برس سے کم عمر کے بچے بچیاں مستثنیٰ ہونگے۔ 70برس سے زیادہ عمر کے افراد اور اسپیشل پاسپورٹ رکھنے والو ں کو بھی استثنیٰ دیا جائیگا۔ فنگر پرنٹس کے اندراج کی فیس 4.5ڈالر ہوگی۔ فنگر پرنٹس صرف پاسپورٹ کے نمبر کیساتھ مربوط ہوگا۔ اردنی شہری اور وہاں مقیم غیر ملکی عمرہ یا حج ویزے کی درخواست دینے سے قبل بھی فنگر پرنٹس کی کارروائی کراسکیں گے۔ فنگر پرنٹس کیلئے تاریخ لینا ہوگی۔مزید تفصیلات کیلئے سعودی دفتر خارجہ یا عمان میں سعودی سفارتخانے یا فنگر پرنٹس سینٹرز چلانے والی کمپنی کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: