Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینش فٹبال لیگ:رئیل میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست

میڈرڈ:کرسٹیانو رونالڈو کی موجودگی کے باوجود رئیل میڈرڈ کو اسپینش لیگ کے میچ میں غیر معروف ٹیم کے ہاتھوں 2-1کی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا روایتی حریف ٹیم بارسلونا نے اپنا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر رئیل میڈرڈ کیخلاف برتری میں بھی مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ رئیل میڈرڈ نے پہلی مرتبہ اسپنیش لیگ کھیلنے والی ٹیم گیرونا کے خلاف 12 ویںہی منٹ میں برتری حاصل کی تو یوں محسوس ہو رہا تھا کہ دنیا کی معروف ٹیم بڑے فرق سے جیتنے میں کامیاب ہوگی لیکن گیرونا کے کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے سب کو حیران کردیا ۔ انہوں نے دنیا کے نامور فٹبالرز کی حامل رئیل میڈرڈ کو نہ تو مزید کوئی گول کرنے دیا بلکہ دوسرے ہاف میں اپنا پہلا گول کرتے ہوئے پہلے میچ برابر کیا اس کے بعد دوسرا گول کرتے ہوئے برتری بھی حاصل کرلی۔ اس کے بعد گیرونا کے تمام کھلاڑیوں نے صرف دفاع پر توجہ مرکوز کرلی ۔کرسٹیانو رونالڈو سمیت رئیل میڈرڈ کے کھلاڑیوں کو اس طرح مار ک کیا کہ کسی کو ان کے گول پوسٹ تک پہنچ کر مقابلہ کرنے کا موقع بھی نہیں دیا۔ رئیل میڈرڈکےلئے یہ شکست بڑا دھچکا ہے ۔ لیگ میں وہ پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا سے8پوائنٹ پیچھے ہو چکی ہے اسے اب چیمپیئنز لیگ کے میچ میں لندن میں ٹوٹنہم کے خلاف اسکے ہوم گراونڈ پر اہم میچ کھیلنا ہے ۔ یہ شکست نفسیاتی طور پر رئیل میڈرڈ کے لئے خطرناک قرار دی جا رہی ہے۔ گیرونا کی ٹیم کو لیگ میں پہلی مرتبہ ترقی دے کر بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے اس نے اسے درست بھی ثابت کر دیا ۔ ادھر اسی لیگ میں لائنل میسی کی ٹیم بارسلونا نے ایتھلیٹک بلباو کو0-2سے شکست دے کر کامیابی کا سفر جاری رکھا۔ لائنل میسی نے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرا گول پالنہو نے کیا اور اس طرح اس نے نہ صرف لیگ میں اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی بلکہ رئیل میڈرڈ کو مزید پیچھے کردیا۔

شیئر: