Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینش لیگ ،رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کو چیمپیئن بنا دیا

میڈرڈ...ہسپانوی کلب ر یئل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹا کرسٹیانو رونالڈو پھر اپنے کلب کیلئے فتح گر کھلاڑی ثابت ہوئے۔ اپنے شاندار کھیل سے ریئل میڈرڈ کو 5سال بعد پھر اسپینش لیگ چیمیئن بنا دیا ۔ رئیل میڈرڈ نے ا پنے حریف کلب بارسلونا کو بھی پچھاڑ دیا جو لیگ میں دوسرے نمبر پر رہا۔ ر ئیل میڈرڈ نے لیگ کے فیصلہ کن میچ میں ملاگا کے خلاف 2-0 سے کامیابی سمیٹی ، رونالڈو نے ٹیم کو صرف ڈیڑھ منٹ میں برتری دلا دی۔ میچ شروع ہوتے ہی وہ ملاگا کے گول پر حملہ آور ہوئے جب تک اس کے دفاعی کھلاڑی سنبھلتے رونالڈو نے گیند جال میں پہنچا دی تھی۔ ر ئیل میڈرڑ نے لیگ کے پوئنٹس ٹیبل پر پہلے ہی نمبر ون پوزیشن حاصل کر رکھی تھی ۔ اسے چیمپیئن بننے کے لئے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی جو میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کی صورت میں بھی حاصل ہو سکتا تھا تاہم ر ئیل میڈر ڈ مکمل برتری کے ساتھ یہ مقابلہ جیتا۔کلب کے فرانسیسی کھلاڑی کریم بینزیما نے دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں دوسرا گول کرکے برتری مستحکم کردی تھی۔ملاگا کے فارورڈز نے پہلے ہاف میں ریئل میڈرڈ کے گول پر کئی زبر دست حملے کئے لیکن ر ئیل میڈرڈ کے گول کیپر کیلر نیواس نے ان کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو نے دی۔ 

 

شیئر: