Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارکان سندھ اسمبلی کی دوستانہ کرکٹ میچ میں 58رنز سے فتح

 
کراچی :معین خان کرکٹ اکیڈمی میں سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔سندھ کی ٹیم نے پنجاب کو 193 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ وزیر کھیل سردارمحمد بخش خان مہر نے سنچری بنائی اور خوب داد سمیٹی۔ جوابی بیٹنگ میںپنجاب کے اراکین اسمبلی کی ٹیم 135 رنز ہی بنا سکی۔ سندھ اراکین اسمبلی نے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔دوستانہ میچ میں سیاستدان کرکٹرز کے روپ میں نظرآئے۔سندھ ٹیم کی قیادت وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کی اور پنجاب کی ٹیم کے کپتان میاں منیراحمدتھے۔ وزیراعلی سندھ نے اس موقع کو بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا اور عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر اگر سیاست کی جگہ کرکٹ کھیلتے تو زیادہ اچھا رہتا کیونکہ وہ کرکٹ ہی ا چھی کھیلتے ہیں۔ پنجاب ٹیم کے کپتان میاں منیراحمد سندھ کی مہمان نوازی کی تعریفیں کرتے رہے جبکہ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے تمام صوبوں میں ایسے میچز کرانے کی تجویز دی۔

شیئر: