Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کے 155 مشتبہ شدت پسند غیر ملکی ہیں، ترک پولیس

استنبول ۔۔ ترک پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران گرفتار کئے جانے والے داعش کے 155 مشتبہ شدت پسند غیر ملکی  ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انسداد دہشت گردی سے متعلق اہل کاروں نے گزشتہ ہفتہ کو داعش کے ان چار مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جنھوں نے مبینہ طور پر اس حملے کی سازش کی منصوبہ سازی کی تھی۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے ترک ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اِن میں سے دو ترک نژاد آسٹریائی شہری ہیں۔استنبول پولیس حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گرد گروپ نے استنبول کے بائیپاسا ضلع میں واقع شاپنگ مال کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی، جو شہر کے یورپی اطراف میں واقع ہے۔پولیس کے مطابق ہفتے کو شاپنگ مال کی پارکنگ سے دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار اور ایک موٹر سائیکل جس میں بم نصب تھے، برآمد کی گئیں۔ترک ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ عین ممکن ہے کہ حملہ آوروں نے اتوار کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات کو ہدف بنانے کا سوچ رکھا ہو۔
 
 

شیئر: