Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے وزیر مملکت کے حامیوں نے خاتون پردھان کی پٹائی کردی

لکھنؤ ۔۔حکومت اترپردیش میں وزیر مملکت جے پرکاش نشاد کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں ان کی ایک خاتون پردھان سے نوک جھونک ہورہی ہے۔ اسکے بعد وزیر کے حامی خاتون پردھان کی پٹائی کررہے ہیں۔ وہیں وزیر کی طرف سے کہا گیاہے کہ انکے یہاں کسی کی پٹائی نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کوٹے دار کے انتخاب کیلئے 28  اکتوبر کو میٹنگ ہونی تھی۔ گائوں کی پردھان انیتا دیوی کے شوہر منالال نشاد نے بتایا کہ اس میٹنگ کی اطلاع گائوں میں نشر کی گئی۔ اسکے بعد 28 اکتوبر یعنی ہفتہ کو گائوں پنچایت سیکریٹری ابھے سنگھ نے انہیں بتایا کہ وزیر جے پرکاش نے کہا ہے کہ کوٹے دار کے انتخاب کی میٹنگ آج نہیںہوگی۔ پردھان کے مطابق اس وقت دروازے پر گائوں کے کئی لوگ تھے۔ ان لوگوں کے ساتھ میں وزیر جے پرکاش سے ملنے گیا۔ پردھان نے الزام لگایا کہ میں اپنی بات کہہ رہا تھا اسی دران وزیر گالیاں دینے لگے۔ اسکے بعد ان کے ساتھ رہنے والے دیویندر سنگھ اور ان کے حامیوں نے میری پٹائی کردی اور گھر سے نکال دیا۔
 

شیئر: