Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبارو کا ڈھائی لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

ٹوکیو۔۔جاپان کی معروف کار ساز کمپنی سبارو نے اپنی ڈھائی لاکھ سے زائد گاڑیاں حفاظتی معائنہ  کے لئے واپس منگوانے کا اعلان کردیا ۔سبارو کے عہدیداروں نے جاپانی وزارت نقل و حمل کو بتایا کہ انہیں ٹوکیو کے شمال میں واقع ایک فیکٹری میں معائنے میں بے قاعدگیوں کا علم ہوا ہے جس سے  پتہ چلا ہے کہ فیکٹری میں گاڑیوں کا قبل از ترسیل معائنہ غیرمجاز عملے نے کیا تھا۔ دوسری جانب نسان موٹر کمپنی میں ایسا ہی ایک سکینڈل منظرِعام پر آنے کے بعد حکومت نے ملک میں گاڑی ساز کمپنیوں کو ہدایات جاری کی تھی کہ اپنے معائنے کے طریق کار پر نظرثانی کی جائے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیاں واپس منگوانے کے اپنے منصوبے کے بارے میں وہ وزارت کو اگلے ہفتے کے وسط تک آگاہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ منصوبے کے تحت گزشتہ 3 سال کے دوران تیار اور ترسیل کیے گئے 12 ماڈل واپس منگوائے جائیں گے جن میں لیگیسی، امپریزا اور لیوورگ شامل ہیں۔
 

شیئر: