Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کو ایٹمی بجلی گھر کی پیشکش

ریاض...جنوبی کوریا کی کمپنیوں نے سعودی عرب میں ایٹمی پلانٹس لگانے کی کئی پیشکشیں کردیں۔ کورین کمپنی کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب 2032ءتک 17.6گیگا واٹ پاور کا ایٹمی توانائی بجلی گھر بنانا چاہتا ہے۔ ہماری کمپنی نے 2ایٹمی بجلی گھر بنانے کی پیشکش کردی۔ کمپنی کے ڈپٹی چیئرمین نے بتایا کہ کئی کورین کمپنیاں سعودی عرب میں ایٹمی پلانٹ بنانا چاہتی ہیں ۔ مملکت کو پیشکش کی جارہی ہے۔سعودی عرب کے اس اعلان نے کہ وہ ایٹمی پلانٹ چلانے کیلئے یورینیئم اندرون ملک ہی تیار کریگا دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
 

شیئر: